بھارت کیخلاف آخری ون ڈے میں عثمان خواجہ کی سنچری

0

نئی دہلی(اے پی پی) پاکستانی نژاد آسٹریلوی بلے باز عثمان خواجہ نے بھارت کے خلاف پانچویں اور آخری ون ڈے انٹرنیشنل میچ میں شاندار سنچری داغ دی، یہ ان کی رواں سیریز میں دوسری سنچری ہے۔ عمدہ کارکردگی پر وہ سلیکٹر کا اعتماد حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئے ہیں اور بھارت میں آسٹریلیا کو سیریز جتا کر انہوں نے ورلڈ کپ میں اپنی جگہ بھی پکی کرلی ہے۔ تفصیلات کے مطابق عثمان خواجہ کیلئے بھارت کے خلاف رواں ون ڈے انٹرنیشنل سیریز خوش آئند ثابت ہوئی ہے اور انہوں نے بھارتی بائولرز کو آڑے ہاتھوں لیا، انہوں نے اسی سیریز کے تیسرے میچ میں سنچری بنائی تھی جو کہ ان کے ون ڈے انٹرنیشنل کیریئر کی پہلی سنچری تھی، بعدازاں چوتھے ون ڈے میچ میں بھی انہوں نے حریف بائولرز کی خوب درگت بنائی تاہم بدقسمتی سے نروس نائنٹیز کا شکار ہو گئے تھے لیکن پانچویں ایک روزہ میچ میں انہوں نے ایک بار پھر بھارتی بائولرز کا ڈٹ کر مقابلہ کیا اور سنچری سکور کی۔
٭٭٭٭٭

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More