روحانی نسخے-مشکلات کا حل

0

شفا کیلئے چودہ روحانی نسخے
اسلام نے تندرست کو تندرستی میں تسلی دی کہ تو اس کو مجھ تک پہنچنے کا ذریعہ بنا۔ بیمار کو بیماری میں تسلی دی کہ تو بیماری کو مجھ تک پہنچنے کا ذریعہ بنا تو بیماری کی وجہ سے محروم نہیں رہ سکتا۔ یہ خیال مت کر کہ جو کچھ ملنا تھا تندرست کو مل گیا میرے واسطے کچھ نہیں رہا۔ تیری بیماری میں تیرے لیے سب کچھ ہے۔ بہرحال ہر ایک کو اپنے دائرے اور اپنے مقام پر تسلی دینا یہ اسلام کا کام ہے۔
نوٹ:
(1) سورۃ فاتحہ (21) مرتبہ پڑھ کر اپنے اوپر کرلیا کیجیے۔
(2) سورۃ فاتحہ (21) مرتبہ پڑھ کر پانی پر دم کر کے پی لیا کیجیے۔
(3) یا سلام (143) مرتبہ پڑھ کر دم کرلیا کیجیے۔
(4) صدقہ کرلیا کیجیے۔
(5) خالص شہد استعمال کیا کیجیے۔
(6) آپ جیسی بیماری میں کوئی دوسرا مبتلا ہو تو اس کی شفاء کی دعا کیا کیجیے۔
(7) جو بھی ساتھی آپ کی عیادت کے لیے آئے، اسے دین کی محنت کی دعوت دیجیے۔
(8) زمزم کا پانی استعمال کیجیے۔
(9) اپنے رشتے داروں کے ساتھ صلہ رحمی کیجیے۔
حدیث میں آتا ہے کہ صلہ رحمی میں شفا ہے۔
(10) حدیث میں آتا ہے قرآن میں شفا ہے، اگر آپ پڑھ سکتے ہو تو پڑھیں اور نہ پڑھ سکتے ہو تو اپنے بیٹے یا اپنی بیٹی سے سنیں۔
(11) کوئی سنانے والا موجود نہ ہو تو صرف قرآن پاک کی طرف دیکھ لیا کریں۔
(12) کلونجی میں بھی شفا ہے، اسے استعمال کیجیے۔
(13) حدیث میں آتا ہے کہ بیمار کی دعا رب تعالیٰ قبول کرتا ہے۔ اس لئے بیماری کے دوران دعائوں کا خوب اہتمام کیجیے۔
(14) حدیث میں آتا ہے سفر میں شفا ہے۔ اس پر بھی عمل پیرا ہونا چاہئے۔
٭٭٭٭٭

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More