پہلی بین الصوبائی آرچری چیمپئن شپ 29 اپریل سے کوئٹہ میں شروع ہو گی

0

اسلام آباد (ایجنسیاں) پاکستان آرچری فیڈریشن کے زیراہتمام اور بلوچستان آرچری ایسوسی ایشن کے تعاون پہلی بین الصوبائی آرچری چمپئن شپ 29 اپریل سے کوئٹہ میں شروع ہو گی۔ پاکستان آرچری فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل وصال محمد خان کے مطابق چمپئن شپ میں ملک بھر سے 6 ٹیموں کے مرد اور خواتین کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں جن پنجاب، خیبر پختونخوا، سندھ، بلوچستان، فاٹا اور اسلام آباد کی ٹیمیں شامل ہیں۔ چمپئن شپ میں شرکت کے لئے ٹیموں کے کھلاڑی 28 اپریل کو کوئٹہ پہنچیں گے۔
٭٭٭٭٭

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More