’’خواتین کھلاڑیوں کو سہولیات فراہم کی جائیں‘‘

0

اسلام آباد (اے پی پی) پاکستان تھرو بال فیڈریشن کے ویمن ونگ کی صدر فائزہ عامر نے کہا ہے کہ پاکستانی خواتین کھلاڑیوں کو سہولیات فراہم کی جائیں تو انٹرنیشنل سطح پر ملک کا نام روشن کرسکتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پشاور میں جاری قومی تھروبال چیمپئن شپ میں خواتین کھلاڑی بھرپور انداز سے شرکت کررہی ہیں۔ گذشتہ روز اے پی پی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستانی خواتین کھلاڑی کسی سے کم نہیں اور پاکستانی خواتین کھلاڑی عالمی سطح پر ملک کا نام روشن کر نے کی بھر پور صلاحیت رکھتیں ہیں۔ انہوں نے ملک میں تھروبال کا بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہے اس ٹیلنٹ کو آگے لانے کیلئے فیڈریشن کو ٹھوس اقدامات کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ کھیل سکولوں اور کالجز کی سطح پر مقبولیت اختیار کرتا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ قومی تھروبال چیمپئن شپ پشاور میں شروع ہے جس میں ملک بھر سے خواتین کھلاڑی بھرپور طریقے سے حصہ لے رہی ہیں۔ چیمپئن شپ کے فائنل مقابلے (آج) جمعرات کوکھیلے جائیں گے اور فائنل میچز کے اختتام پر کامیابی حاصل کرنے والی ٹیموں کے کھلاڑیوں میں ٹرافیاں، اسناد اور میڈلز تقسیم کئے جائیں گے۔
٭٭٭٭٭

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More