آئی سی سی ویمن چیمپئن شپ میں انگلینڈ اور سری لنکا مدمقابل

0

ہمبنٹوٹا (امت نیوز) انگلینڈ اور سری لنکن کرکٹ ٹیموں کے درمیان آئی سی سی ویمن چیمپئن شپ کا تیسرا اور آخری ایک روزہ بین الاقوامی میچ (آج) جمعرات کو کھیلا جائے گا۔ انگلینڈ کی ٹیم کو میزبان سری لنکن ٹیم کے خلاف تین میچوں کی سیریز میں 2-0 کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے۔ انگلینڈ ویمن ٹیم نے پہلے میچ میں سری لنکن ٹیم کو 154 رنز سے شکست دی تھی جبکہ دوسرے میچ میں مہمان ٹیم نے میزبان ٹیم کو 6 وکٹوں سے مات دیکر سیریز میں 2-0 کی برتری حاصل کرلی۔
٭٭٭٭٭

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More