قومی ڈاج بال چیمپئن شپ 28 مارچ سے شروع ہو گی

0

اسلام آباد (اے پی پی) پاکستان ڈاج بال فیڈریشن کے زیراہتمام اور پنجاب ڈاج بال ایسوسی ایشن کے تعاون سے قومی ڈاج بال چیمپئن شپ 28 مارچ سے فیصل آباد میں شروع ہو گی۔ پنجاب ڈاج بال ایسوسی ایشن کے نائب صدر محمد عثمان انجم نے بتایا کہ چیمپئن شپ کی تیاریاں زور شور پر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ چیمپئن شپ میں پنجاب، سندھ، اسلام آباد اور آزاد جموں و کشمیر کے علاوہ دیگر ٹیمیں بھی حصہ لیں گی اور چیمپئن شپ دو روز تک جاری رہے گی۔
٭٭٭٭٭

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More