ساؤتھ ایشین گیمز- پاکستانی شرکت کا فیصلہ نہ ہوسکا

0

اسلام آباد (آن لائن) پاکستان میں وزارت برائے بین الصوبائی رابطہ سیف گیمز کے تربیتی کیمپس لگانے کا تاحال فیصلہ نہیں کر سکی اور نہ پاکستانی دستے کی شمولیت پر کوئی فیصلہ ہوا ہے۔سیف گیمز کی تیاریوں کیلئے پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے صدرلیفٹیننٹ جنرل (ر) سید عارف حسن نے وفاقی وزیر ڈاکٹر فہمیدہ مرزا کے نام خط میں سیف گیمز کے تربیتی کیمپس نہ لگانے پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔خط کے متن میں شامل ہے کہ حکومت سیف گیمز سے متعلق سنجیدگی سے فیصلے کرئے، تربیتی کیمپس نہ لگائے گئے تو سیف گیمز میں میڈلز کیسے جیتے گے۔ڈاکٹر فہمیدہ مرزا کو ارسال خط میں تشویش کا اظہار کیا گیا ہے کہ ٹرئینگ کیمپس نہ لگنے کے سبب پاکستانی اتھلیٹس سیف گیمز میں اچھی کارکردگی نہیں دکھا پائیں گے۔سیف گیمز کے حوالے سے ہنگامی اقدامات نہ اٹھائے گئے تو گیمز کے نتائج شرمناک ہو سکتے ہیں، بھارت، سری لنکا، بنگلہ دیش، نیپال کی سیف گیمز کیلئے بھر پور تیاریاں جاری ہیں۔۴
٭٭٭٭٭

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More