ورلڈ کپ 2019 کے ٹکٹ دوبارہ فروخت کیلئے پیش

0

دبئی (امت نیوز) رواں برس شیڈول آئی سی سی ون ڈے ورلڈ کپ کیلئے ٹکٹوں کی دوبارہ فروخت کا مرحلہ (آج) جمعرات سے شروع ہو گا۔ ٹکٹیں آئی سی سی کی آفیشل ٹکٹنگ ویب سائٹ پر دستیاب ہوں گی۔ میگا ایونٹ 30 مئی سے 14 جولائی تک کھیلا جائے گا جس میں دنیائے کرکٹ کی ٹاپ 10 ٹیمیں عالمی ٹائٹل کیلئے ایکشن میں دکھائی دیں گی۔ آسٹریلوی ٹیم ٹائٹل کا دفاع کرے گی۔ آئی سی سی کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق شائقین کی ٹورنامنٹ کیلئے ٹکٹوں میں دلچسپی بے مثال ہے اور ہمیں 8 لاکھ ٹکٹوں کیلئے 30 لاکھ درخواستیں موصول ہوئی ہیں۔ ٹکٹوں کی دوبارہ فروخت کا آغاز (آج) جمعرات سے آئی سی سی کی آفیشل ٹکٹنگ ویب سائٹ پر ہو رہا ہے اور شائقین پہلے آئیے پہلے پائیے کی بنیاد پر ٹکٹیں حاصل کر سکتے ہیںورلڈ گورننگ باڈی نے شائقین کو غیرقانونی طریقوں سے ٹکٹوں کی حصول کے حوالے سے خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئی سی سی ٹکٹوں کی غیرقانونی فروخت کا جائزہ لے رہی ہے۔
٭٭٭٭٭

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More