پاکستان نے سیریز بچانے کیلئے کمرکس لی

0

ابوظہبی (امت نیوز) پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان پانچ ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا تیسرا میچ (آج) بدھ کو ابوظہبی میں کھیلا جائے گا۔ آسٹریلوی ٹیم کو پاکستان کے خلاف پانچ ون ڈے میچوں کی سیریز میں 2-0 کی برتری حاصل ہے۔ آسٹریلیا نے پہلے میچ میں پاکستان کو 8 وکٹوں سے شکست دی جبکہ دوسرے میچ میں کینگروز نے پاکستان کو 8 وکٹوں سے شکست دیکر سیریز میں 2-0 کی برتری حاصل کر رکھی ہے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا تیسرا میچ آج بدھ کو ابوظہبی میں کھیلا جائے گا جس میں کامیابی کے لئے دونوں ٹیموں کے کپتانوں نے بیانات دیئے ہیں، پاکستانی ٹیم ابتدائی دونوں میچوں میں شکست کے باوجود سیریز میں جاندار کم بیک کے لئے پر امید ہے۔ دوسری جانب آسٹریلوی ٹیم پاکستان کو تیسرے میچ میں شکست دیکر پانچ میچوں کی سیریز میں فیصلہ کن برتری حاصل کرنے کے لئے پرعزم ہے۔ اس اعتبار سے توقع کی جارہی ہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا تیسرا میچ سخت اور کانٹے دار ہوگا۔
٭٭٭٭٭

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More