ون ڈے رینکنگ میں انگلش بالادستی برقرار

0

دبئی(اسپورٹس ڈیسک) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ون ڈے انٹرنیشنل کی نئی رینکنگ جاری کر دی ہے جس کے مطابق پاکستانی ٹیم چھٹی پوزیشن پر براجمان ہے جبکہ بلے بازوں میں بابراعظم اور باؤلرز میں حسن علی کی پوزیشن میں بہتری آئی ہے۔آئی سی سی کے مطابق ون ڈے ٹیم رینکنگ میں انگلینڈ کا پہلی پوزیشن پر قبضہ برقرار ہے جبکہ بھارت دوسرے، نیوزی لینڈ تیسرے، جنوبی افریقہ چوتھے، آسٹریلیا پانچویں، پاکستان چھٹے، بنگلہ دیش ساتویں، سری لنکا آٹھویں، ویسٹ انڈیز نوویں اور افغانستان دسویں نمبر پر ہے۔بلے بازوں کی فہرست میں ویرات کوہلی پہلے نمبر پر ہیں جبکہ روہت شرما دوسرے، روس ٹیلر تیسرے، کوینٹن ڈی کوک چوتھے، بابراعظم پانچویں، فاف ڈوپلیسی چھٹے، جو روٹ ساتویں، فخر زمان آٹھویں، مارٹن گپٹل نوویں اور شئی ہوپ دسویں نمبر پر ہیں۔ باؤلرز کی فہرست میں بھارت کے جسپریت بمرا کی حکمرانی برقرار ہے جبکہ ٹرینٹ بولٹ دوسرے، راشد خان تیسرے، عمران طاہر چوتھے، کاگیسو ربادا پانچویں، کلدیپ یادیو چھٹے، پیٹ کومنز ساتویں، یوزویندرا چھاہل آٹھویں، مجیب زدران نوویں اور عادل راشد دسویں نمبر پر ہیں۔
٭٭٭٭٭

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More