پنجاب گیمز کی تیاری کے سلسلے میں راولپنڈی کی بیس بال ٹیم کا تربیتی کیمپ اختتام پذیر ہوگیا

0

راولپنڈی (امت نیوز) پنجاب گیمز کی تیاری کے سلسلے میں راولپنڈی کی بیس بال ٹیم کا تربیتی کیمپ اختتام پذیر ہو گیا۔ کوچ شفقت نیازی کی زیرنگرانی تربیتی کیمپ ایک ہفتہ تک جاری رہا جس میں کھلاڑیوں نے بھرپور پریکٹس کی، کوچ شفقت نیازی نے اے پی پی کو بتایا کہ ٹریننگ کیمپ میں کھلاڑیوں کی فٹنس پر خصوصی توجہ دی گئی۔ ایونٹ میں شرکت کیلئے ٹیم (آج) منگل کو لاہور روانہ ہو گی۔ انہوں نے بتایا کہ راولپنڈی ڈویژن کی ٹیم باصلاحیت کھلاڑیوں پر مشتمل ہے اور ہم پنجاب گیمز میں ٹائٹل جیتنے کی بھرپور کوشش کریں گے۔
٭٭٭٭٭

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More