پاکستان کرکٹ کپ آج سے راولپنڈی میں شروع

0

لاہور (امت نیوز) پاکستان کرکٹ کپ (آج) منگل سے راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں شروع ہوگا ۔افتتاحی میچ پنجاب اور بلوچستان کی کرکٹ ٹیموں کے مابین کھیلا جائے گا ۔فیڈرل ایریاز کی ٹیم اپنے اعزاز کے دفاع کی ابتداء بدھ کو خیبر پختونخواہ کے خلاف میچ سے کرے گی ۔ایونٹ میں مجموعی طور پر گیارہ میچز کھیلے جائیں گے جو کہ تمام کے تمام راولپنڈی میں ہوں گے ۔فیڈرل ایریا کی ٹیم دو بارہ ایونٹ کی فاتح رہ چکی ہے ، ایونٹ کی مجموعی انعامی رقم 35لاکھ روپے ہوگی۔، فائنل میچ 12اپریل کو ہوگا،تمام مقابلے ڈے اینڈ نائٹ ہوں گے۔ ورلڈکپ کے ممکنہ اسکواڈ میں شامل مایہ ناز قومی کرکٹرز اس ڈومیسٹک ایونٹ میں بھی آرام کرینگے،راولپنڈی میں ہونے والے ایونٹ کے ایونٹ کی مجموعی انعامی رقم 35 لاکھ روپے رکھی گئی ہے، فاتح ٹیم کو 20 اور رنرز اپ کو 10لاکھ روپے دیے جائیں گے، ہر لیگ میچ کے بہترین کھلاڑی کو 25ہزار کا انعام ملے گا،ایونٹ کے بہترین بیٹسمین، بولر، آل راؤنڈر اور فائنل کے مین آف دی میچ کو ایک ایک لاکھ روپے ملے گا ۔
٭٭٭٭٭

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More