رسواکن شکست کے بعد کوچ ہٹ دھرمی پر اتر آئے

0

دبئی (ایجنسیاں) آسٹریلیا کیخلاف 5 ون ڈے پر مشتمل سیریز میں 0-5 سے وائٹ واش کے باوجود پاکستان کرکٹ ٹیم کے کوچ مکی آرتھر نے ٹیم کی کارکردگی پراطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ سیریز میں پانچ سنچریاں لگائی ہیں ، ہمیں ایک بیٹسمین اور ایک فاسٹ بائولر بھی ملا ہے ،عالمی کپ سے قبل سینئر کھلاڑویں کا آرام کرنا ضروری تھا، اور یہی کھلاڑی پاکستان ٹیم کیلئے اہم کردار ادا کریں گے، محمد حفیظ بہت تیزی کے ساتھ صحتیاب ہورہے ہیں ،امید ہے دورہ انگلینڈ میں قومی ٹیم کا حصہ ہوں گے۔کینگروز کے ہاتھوں عبرتناک وائٹ واش کے بعد میڈیا بریفنگ دیتے ہوئے مکی آرتھر نے کہا کہ ہم انگلینڈ میں ہونے والے کرکٹ ورلڈ کپ سے قبل اپنے کھلاڑیوں کو آرام کروانا چاہتے تھے۔قومی کرکٹ ٹیم کے کوچ نے کہا کہ یہاں ہمارے بارے میں بڑے کھلاڑیوں کو آرام دینے کی بحث ہوگی، تاہم ہمیں ایسا کرنا تھا اور ورلڈ کپ سے قبل اپنے دیگر کھلاڑیوں کو بھی موقع دینا تھا جو ڈومیسٹک اور لسٹ اے کرکٹ میں بہترین فارمنس دیتے آرہے ہیں۔مکی آرتھر نے ٹیم کے وائٹ واش کے بعد بھی کھلاڑیوں کی پرفارمنس پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس سیریز میں جو مثبت چیز ہمیں دکھائی دی وہ سیزیز کے دوران پاکستانی بلے بازوں کی جانب سے لگائی گئی 5 سنچریاں ہیں جبکہ اس کے علاوہ ہمیں ایک بیٹسمین اور ایک فاسٹ باؤلر بھی ملا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More