آئی سی سی پاک بھارت مقابلے کیلئے بدستور پرا مید

لندن(امت نیوز) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے سی ای او ڈیوڈ رچرڈسن نے کہاہے کہ ورلڈ کپ کے تمام میچز شیڈول کے مطابق کھیلے جائیں گے اور پاک بھارت میچز نہ کھیلے جانے سے متعلق کوئی اشارے نہیں ملے۔پاک بھارت کشیدگی کی صورتحال پر آئی سی سی کے سی ای او ڈیوڈ رچرڈسن نے کہا کہ ہم بھارتی کرکٹ بورڈ اور پی سی بی کے ساتھ صورتحال مانیٹر کررہے ہیں تاہم ورلڈ کپ کے تمام میچز شیڈول کے مطابق کھیلے جائیں گے۔ڈیوڈ رچرڈسن نے کہا کہ گورننگ باڈی کے پاس ورلڈکپ شیڈول میں تبدیلی کا کوئی جواز نہیں، ہم نے ابھی تک بورڈز کو نہیں لکھا ہے۔انہوں نے کہا کہ کھیل اور خاص طور پر کرکٹ لوگوں کو قریب لانے کا ذریعے ہے اور ہم اپنے ممبرز ممالک کے ساتھ کام کر رہے ہیں۔ یاد رہے کہ ڈیوڈ رچرڈسن ورلڈکپ 2019 کے 100 دن کے کاو¿نٹ ڈاو¿ن کے سلسلے میں لندن میں موجود ہیں۔

Comments (0)
Add Comment