اعصام الحق کی جوڑی ٹائٹل کے دوڑ سے باہر

فلوریڈا(امت نیوز) سٹار پاکستانی کھلاڑی اعصام الحق قریشی ڈیل رے بیچ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ مینز ڈبلز پہلے راؤنڈ میں شکست کے بعد ٹائٹل کی دوڑ سے باہر ہو گئے۔ بدھ کو فلوریڈا، امریکہ میں جاری ایونٹ میں کھیلے گئے مینز ڈبلز پہلے راؤنڈ میچ میں آسٹریلوی کھلاڑی نک کرگیوس اور ان کے امریکن جوڑی دار جیکسن ویتھرو نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے اعصام الحق اور ان کے میکسیکن جوڑی دار سنتیاگو گونزالیز کو سٹریٹ سیٹس میں دلچسپ مقابلے کے بعد 6-4 اور 7-5 سے ہرا کر ایونٹ سے باہر کر دیا۔ جان اسنر، جان مارٹن ڈیل پوٹرو، اینڈرس سیپی اور ڈین ایونز فاتحانہ آغاز کرتے ہوئے ڈیل رے بیچ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ مینز سنگلز پری کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے۔ فلوریڈا میں جاری ایونٹ میں گزشتہ روز کھیلے گئے مینز سنگلز پہلے راؤنڈ میچز میں میزبان ملک کے کھلاڑی جان اسنر نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے حریف کینیڈین کھلاڑی پیٹر پولنسکی کو ٹائی بریک پر 6-3 اور 7-6 سے شکست دے کر ایونٹ سے باہر کر دیا۔

Comments (0)
Add Comment