ارباب عالمگیر- اہلیہ عاصمہ عالمگیر پشاور نیب عدالت میں پیش

پشاور (نمائندہ امت)سابق وفاقی وزیر ارباب عالمگیر اور انکی اہلیہ عاصمہ عالمگیر آمدن سے زائد اثاثے کیس میں پشاور کی احتساب عدالت میں پیش۔کیس میں استغاثہ کے تین گواہان نے بیانات قلمبند کرلئے۔عدالت نے مزید چار گواہان21مارچ کو طلب کرلئے.قانون نہیں بلکہ روایات ضروری ہیں۔سابق وفاقی وزیر ارباب عالمگیر کی میڈیا سے گفتگو۔ نیب کی جانب سے سابق وفاقی وزیر ارباب عالمگیر اور انکی اہلیہ عاصمہ عالمگیرکیخلاف آمدن سے زائد اثاثے بنانے پر 33کروڑ سے زائد کا ریفرنس دائر کیا گیاتھا۔پشاور کے احتساب کی عدالت نے پی پی پی کے دونوں رہنماؤں پر فرد جرم عائد کی تھی۔عاصمہ عالمگیر اور ارباب عالمگیر سمیت استغاثہ کے چار گواہان عدالت میں پیش ہوئے۔کیس میں پیش ہونیوالیتین گواہان نے بیانات ریکارڈ کرا دئییجبکہ اوریجنل دستاویز نہ ہونے کی وجہ سے ایک گواہ بیان ریکارڈ نہ کرسکا۔عدالت نے سماعت 21مارچ تک ملتوی کرتے ہوئے مزید چار گواہان کو طلب کرلیا۔پی پی پی رہنماؤں نے عدالت سے باہر میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ نیب کے پاس ان کیخلاف کوئی ثبوت نہیں۔ اگر کوئی شواہد ہیں تو نیب پیش کرے۔
٭٭٭٭٭

Comments (0)
Add Comment