پاک آسٹریلیا سیریز میں ایرون فنچ کامیاب بلے باز

لاہور (امت نیوز) پاکستان اور آسٹریلیا کے مابین یو اے ای میں ہونے والی ون ڈے سیریز میں سب سے کامیاب بلے باز آسٹریلیا کے کپتان اے جے فنچ جبکہ کامیاب بولر این ایم کولٹر رہے۔ بلے باز فنچ نے پانچ ون ڈے میچز میں 112.75کی اوسط سے 451 رنز بنائے جس میں دو سنچریاں اور دو نصف سنچریاں شامل ہیں ۔دوسرے نمبر پر پاکستانی بلے باز حارث سہیل رہے جنہوں نے پانچ ون ڈے میچز میں72.75کی اوسط سے 291رنز بنائے جس میں دو سنچریاں شامل ہیں۔تیسرے نمبر پر آسٹریلیا کے عثمان طارق خواجہ رہے جنہوں نے 54.40 کی اوسط سے 272رنز بنائے جس میں تین نصف سنچری شامل ہیں۔آسٹریلیا کے بولر کولٹر نے تین و ن ڈے میچز میں 7وکٹیں حاصل کیں جبکہ زیمپا نے پانچ ون ڈے میچز میں سات وکٹیں حاصل کرکے دوسری پوزیشن حاصل کی ۔
٭٭٭٭٭

Comments (0)
Add Comment