رگبی ورلڈکپ کے ڈراز کا اعلان

ٹوکیو (امت نیوز)انٹرنیشنل رگبی یونین نے 2019ء میں شیڈول نویں رگبی ورلڈکپ کے ڈراز کا اعلان کر دیا ٗ دفاعی چمپئن نیوزی لینڈ کی ٹیم گروپ بی میں جنوبی افریقہ اور اٹلی کے مد مقابل ہو گی۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق میگا ایونٹ 20 ستمبر سے 2 نومبر 2019ء تک جاپان میں کھیلا جائیگاڈراز کے تحت گروپ اے میں میزبان جاپان، آئرلینڈ، سکاٹ لینڈ، یورپا 2 اور اوشنیا تھری کے درمیان ہونے والے مقابلے کی فاتح ٹیم، اوشنیا ون اور امریکاز ٹو شامل ہیں۔

Comments (0)
Add Comment