لندن(امت نیوز) ورلڈ کپ سے قبل شاہینوں کو انگلینڈ میں لہوگرمانے کا موقع ملے گا، ٹیم میزبان سائیڈ کیخلاف ایک ٹوئنٹی 20اور 5 ون ڈے میچز کھیلے گی۔انگلینڈ نے اگلے سیزن کیلئے اپنے ہوم انٹرنیشنل شیڈول کا اعلان کردیا، جس کا آغاز وہ پاکستان کے خلاف سیریز سے کرے گا، یہ سیریز ایک ٹوئنٹی 20اور 5 ون ڈے میچز پر مشتمل ہوگی،اس کی بدولت دونوں ٹیموں کو انگلینڈ میں ہی 30مئی سے شروع ہونے والے ورلڈ کپ کی تیاری کا بھرپور موقع میسر آئے گا۔گرین شرٹس ٹور کا آغاز پانچ مئی کو شیڈول ٹوئنٹی 20میچ سے کریں گے جو کارڈف کے صوفیہ گارڈنز میں کھیلا جائے گا،اس کے بعد 8 سے 19 مئی کے دوران پانچ ون ڈے میچز کی سیریز شیڈول ہے،افتتاحی مقابلہ لندن کے اوول میں 8تاریخ کو ہوگا، دوسرے میچ کیلیے دونوں ٹیمیں ساتھمپٹن کا رخ کریں گی جہاں پر یکم مئی کو اگیس بال میں میدان سجے گا۔