مشتاق یوسفی جیسا مزاح نگار صدیوں میں پیدا ہوتا ہے-مقررین

کراچی (اسٹاف رپورٹر) معروف مزاح نگار مشتاق احمد یوسفی کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے یاران نمک دان کے زیر اہتمام ایک نشست کا اہتمام فیضی رحمین آرٹ گیلری میں ہوا ، جس میں طنز و مزاح لکھنے والے ممتاز افراد نے مشتاق احمد یوسف اور ان کے فن پر اظہار خیال کیا۔ مقررین نے کہا کہ مشتاق احمد یوسفی جیسا لکھاری صدیوں میں پیدا ہوتا ہے وہ تو چلے گئے مگر ان کی تحریریں طنز و مزاح کی تاریخ کا حصہ رہیں گی۔ تقریب سے محمد اصغر خان، منیف اشعر ملیح آبادی، محمد یعقوب غزنوی، محمد اسلام، ڈاکٹر ساجدہ سلطانہ، سید انوار علوی، عارف خٹک، مجید رحمانی، تنویر سخن، حمیرا گل تشنہ اور وقار زیدی نے خطاب کیا جب کہ مرزا عاصی اختر اور دیگر نے مرحوم کو منظوم خراج عقیدت پیش کیا۔

Comments (0)
Add Comment