متحدہ کو جلسوں کی اجازت نہیں دی جارہی ۔خالد مقبول صدیقی

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)متحدہ پاکستان کے کنوینر خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ ہمیں جلسے کرنے کی اجازت نہیں دی جارہی ہے ۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ متحدہ کو کراچی ،میرپور خاص ، سکھر اور حیدر آباد میں اب تک جلسے کرنے کی اجازت نہیں دی گئی ۔انہوں نے مزید کہا کہ ریاست بتادے کہ انتخابات لڑنے کی اجازت نہیں پھر اپنا لائحہ عمل بنالیں گے،جب کہ کنور نوید جمیل کا کہنا تھا کہ کراچی، ٹھٹھہ، میرپورخاص اور حیدرآباد سے ہمارے درجنوں کارکنوں کو گرفتار کیا گیا ، کچھ کو رہا کردیا ،کچھ لاپتہ ہیں۔

Comments (0)
Add Comment