سراج قاسم تیلی کی تاجر برادری کیلئے خدمات قابل تحسین ہیں- آل کراچی انجمن تاجر اتحاد

کراچی (اسٹاف رپورٹر) آل کراچی انجمن تاجر اتحاد کے جنرل سیکریٹری محمد الیاس میمن ، عبدالصمد خان، رفیق جدون، ہارون چاند، طلعت محمود، نسیم یوسف، ایوب شیخ، عارف کوئٹہ والانے کہاہے کہ بی ایم ڈی گروپ کے چیئرمین سراج قاسم تیلی کی تاجر برادری کے لئے خدما ت قابل تحسین ہیں کچھ نادیدہ قوتیں تاجروں میں انتشار پھیلانا چاہتی ہیں۔ لیکن ہم ایسا نہیں ہونے دینگے۔ انہوں کہاکہ سراج نے کراچی چیمبر کی نئی عمارت کے لئے 45کروڑ کا پلاٹ خرید کر تاجروں کے مسائل کے حل کی بنیاد رکھ دی ہے۔ بولٹن مارکیٹ آتشزدگی کے متاثرین کی بحالی اور انہیں معاوضے کی ادائیگی کیلئے انکا کردار ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

Comments (0)
Add Comment