کراچی(رپورٹ:نواز بھٹو) سندھ میں سینکڑوں ملازمین انتخابی ڈیوٹی سے غیر حاضر ضلع کشمور میں 150 ملازمین کی طرف سے ڈیوٹی کرنے سے انکار پر ان کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کر دئیے گئے۔ محکمہ زکواۃ و عشر کے 4 افسران کو انتخابی ڈیوٹی سے غیر حاضر ہونے پر شو کاز نوٹس جاری ، بلدیہ عظمیٰ کراچی کے میونسپل کمشنر اور ڈائریکٹر ایچ آر ایم سمیت 5 سے زائد افسران کو پیر 23 جولائی کو ذاتی طور پرڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ میں پیش ہونے کا حکم دیا ہے۔ ضلع کشمور میں 150 سے زائد افسران و ملازمین نے انتخابی ڈیوٹی کرنے سے انکارکردیاجن کے انکار پر متعلقہ رٹرننگ آفیسر نے ان کے ایک ایک لاکھ روپے کے قابل ضمانت وارنٹ جاری کرتے ہوئے ایس ایس پی کشمور کو ایک لیٹر ارسال کر کہ ان کو پیش کرنے کے لئے کہہ دیا ہے۔ دوسری جانب ایڈمنسٹریٹر زکوٰۃ سندھ اسلم کھوسو، کراچی شرقی کے خمیسہ جوکھیو سمیت محکمہ زکواۃ و عشر کے 4 افسران کو انتخابی ڈیوٹی سے غیر حاضر ہونے پر شو کاز نوٹس جاری کئے گئے ہیں اور ان کے خلاف کاروائی کی سفارش کی گئی ہے۔ سیکریٹری محکمہ زکواۃ و اوقات اور مذہبی امور ریاض سومرو کی طرف سے جاری کئے جانے والے ایک نوٹیفکیشن NO:CAZ/Sindh/AAO/3(660)2018/993کے مطابق تمام اضلاع کے چیئرمینوں کے اختیارات معطل کر دئیے گئے ہیں فنڈز کے استعمال پر پابندی عائد کر دی گئی ہے جبکہ ان سے گاڑیاں بھی واپس لے لی گئی ہیں۔ علاوہ ازیں سندھ میں سینکڑوں سرکاری افسران و ملازمین کے انتخابی ڈیوٹی سےغائب ہونےاورانتخابی عمل پر اثرانداز ہونے کی کوشش پر نگران حکومت سندھ حرکت میں آ گئی۔چیف سیکریٹری نے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کے مرتکب تمام سرکاری ملازمین کو معطل کرنے کی منظوری دے دی فہرستیں مرتب کرنے کا حکم تمام معطل ملازمین کو کراچی میں رپورٹ کروا کر الیکشن کے دن بھی انکی دفاتر میں حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔