جیل جانے کے بعد مریم نواز کا پہلا ٹوئٹ سامنے آگیا

راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک) جیل جانے کے بعد مریم نواز کا پہلا ٹوئٹ سامنے آگیا۔ مریم نواز نے جذباتی ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا کہ یہ بازی عشق کی بازی ہے، جو چاہو لگا دو ڈر گرجیت گئے تو کیا کہنے، ہارے بھی تو بازی مات نہیں جس دھج سے کوئی مقتل میں گیا، وہ شان سلامت رہتی یہ جان تو آنی جانی ہے، اس جاں کی تو کوئی بات ٹویٹر پر ساتھ ہی مریم نواز کے اکاؤنٹ سے ووٹ کو عزت دو کا نعرہ بھی لگایا۔اس ٹوئٹ پر ایک بحث چھڑ گئی کہ آیا مریم نواز کو ٹوئٹر کی سہولت جیل میں میسر آ چکی ہے یا نہیں اور اگر آ چکی ہے تو کس قانون کے تحت حاصل ہے ۔ اگر نہیں تو پھر مریم نواز کے ٹوئٹر اکاؤنٹ کو کون استعمال کر رہا ہے؟۔تاہم تازہ اطلاعات کے مطابق مریم نواز کے اکاؤنٹ سے ٹوئٹ مریم نے نہیں بلکہ انکے صاحبزادے جنید صفدر نے کیا ہے ۔

Comments (0)
Add Comment