راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈی جی میجرجنرل آصف غفور نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن نے انتخابات 2018 کے پرامن انعقاد کے لیے فوج کی خدمات آئین کی شق 220 اور 245 کے تحت طلب کی ہیں۔ ڈی جی آئی ایس پی آر نے ٹویٹر پرپیغام میں کہا فوج اپنے مینڈیٹ میں رہتے ہوئے خدمات انجام دے گی۔