راولپنڈی(بیورورپورٹ/مانیٹرنگ ڈیسک) نوازشریف، مریم اور کیپٹن (ر) صفدر کے وکلا نے اڈیالہ جیل میں ان سے ملاقات کی ۔ریفرنسز کے حوالے سے مشاورت کی ملاقات کے دوران کیپٹن(ر)صفدر کی طبیعت خراب ہوگئی جس پر ڈاکٹروں کو طلب کرلیا گیا،ملاقات کے بعدمریم کے وکیل امجد پرویز کا کہنا تھا کہ نوازشریف پرعزم ہیں لیکن سہولیات کے حوالے سے وہ غیر مطمئن ہیں ۔دریں اثنا نواز شریف سے اڈیالہ جیل میں آئی جی جیل خانہ جات شاہد بیگ مرزا نے نواز شریف سے اہم ملاقات ہوئی ہے ،اس موقع پر آئی جی نے ضروری سہولیات دینے کا بھی وعدہ کیا ۔ذرائع کا کہنا ہے نواز شریف نے سہولیات لینے سے انکار کردیا ہے ۔