کولمبو (امت نیوز) کیشو مہاراج 61 برس بعد ٹیسٹ اننگز میں بہترین بائولنگ کرنے والے جنوبی افریقن بائولر بن گئے، ملک سے باہر ٹیسٹ اننگز میں بہترین بائولنگ کا اعزاز بھی اپنے نام کر لیا، انہوں نے سری لنکا کے خلاف جاری دوسرے ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگز میں جادوئی سپن بائولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے حریف ٹیم کے 9 کھلاڑیوں کو نشانہ عبرت بنا کر یہ اعزاز حاصل کیا۔