لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک )مسلم لیگ ن کے رہنما حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ نوازشریف جیل میں ہیں ، انکا مشن آگے بڑھائیں گے ۔موہنی روڈ اور کریم پارک میں انتخابی ریلی سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ 25 جولائی کومیاں نواز شریف پر ہونیوالے ظلم کا حساب لینا ہے ، اس دن پورے ملک میں شیر دھاڑے گا عوام اتنے زیادہ ووٹ ڈالیں کہ جیل کا دروازہ ٹوٹ جائے۔انہوں نے یہ دعویٰ بھی کیا کہ خیبر پختون سمیت پورے ملک میں نواز لیگ حکومت بنائےگی۔