لوڈ شیڈنگ خاتمےکے اقدامات کی ہر 2ماہ میں رپورٹ دینے کا حکم

کراچی( اسٹاف رپورٹر) سپریم کورٹ نے کے الیکٹرک کو غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ خاتمے کے اقدامات کی ہر 2 ماہ میں رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیاہے ۔ کراچی رجسٹری میں سماعت کے دوران چیف جسٹس کے استفسارپر کے الیکٹرک کے وکیل نے بتایاکہ ہائی لاسز والے علاقوں کو لو لاسز میں تبدیل کیا جارہا ہے۔ اقدامات کی ہر 2 ماہ میں رپورٹ پیش کرنے کا حکم دےدیا۔دریں اثناء سپریم کورٹ نے ماحولیاتی آلودگی کے خاتمے کیلئے صدر ہندو جیم خانہ وینو ایڈوانی سے قابل عمل تجاویز طلب کرلیں۔ چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے محکمہ تعلیم کے ملازمین کی تنخواہوں کی عدم ادائیگی سے متعلق درخواست پر سماعت جمعرات کیلئے مقرر کردی ۔

Comments (0)
Add Comment