پولیس اہلکاروں کی چاندی ہوگئی-خوانچہ فروشوں سے 3 ہزار بھتہ وصولی

کراچی(اسٹاف رپورٹر) پولیس اہلکاروں کی بھی چاندنی ہوگئی ‘تلاشی کے نام پر درجنوں شہریوں کی کھانے پینے کی اشیاچھینتے رہے۔پانی کی بوتلیں تک ضبط کرلیں۔ لوگ پانی کی بوتلیں اور کھانے پینےکا سامان جلسہ گاہ میں لے جانے کے لیے پولیس اہلکاروں سے درخواست کرتے نظر آئے۔ دوسری جانب دوپہر کے اوقات میں کچھ ٹھیلے والے مزار قائد پر پہنچ گئے تھے جن کو پولیس اہلکاروں نے روک دیا‘ٹھیلے والوں نے پولیس اہلکاروں سے منت سماجت کی کہ ہمیں کاروبار کرنے دیا جائے جس پر پولیس اہلکاروں نے فی ٹھیلا 3ہزار روپے لے کر انہیں اندر جانے کی اجازت دی‘’’امت‘‘ کو ٹھیلے والے احمد خان نے بتایا کہ دوپہر کے اوقات میں پولیس اہلکاروں نے ہم سے 2ہزار روپے لیے۔ شام کے اوقات میں اعلیٰ پولیس افسران نے جلسہ گاہ کا سروے کیا اور کہا کہ ٹھیلے والوں کو باہر نکالو جس پر پولیس اہلکاروں نے ہم سےمزید ایک ہزار روپے لے کر دوبارہ سے ٹھیلا لگانے کی اجازت دی‘مشاہدے میں آیا کہ جلسہ گاہ کے اطراف درجن سے زائد ٹھیلے والے موجود تھے۔

Comments (0)
Add Comment