کراچی (اسٹاف رپورٹر)تحریک انصاف کے جناح گراؤنڈ میں ہونے والے جلسے میں چوروں کا گروہ سرگرم رہا ، مذکورہ گروہ نے جلسے میں آئے ہوئے شہریوں کے درجن سے زائد موبائل فون غائب کردیئے ، موبائل فون غائب ہونے سے پریشان شہریوں نے وہاں موجود دیگر لوگوں کو شکایت کی اور کہا کہ ہمارے نمبر بھی بند جارہے ہیں۔جس پرشرکا اور پی ٹی آئی کارکن چوکنا ہوگئئے اسی دوران شہری کا موبائل چوری کرتے ہوئے ایک چور رنگے ہاتھوں پکڑاگیا ،جسے کارکنوں نے بدترین تشدد کا نشانہ بنایا اور اس کے کپڑے بھی پھاڑ دیئے ، اسی اثنا میں رش دیکھ کر پولیس موقع پر پہنچی اور ملزم گرفتار کرکے لے گئی۔