لندن(امت نیوز) پاکستان کے حوالے سے رپورٹنگ کیلئے مشہور برطانوی صحافی کرسٹینا لیمب نے انتخابات کے موقع پر پاکستان کا ویزا نہ ملنے کے بعد پاک فوج کے خلاف الزامات کا ڈھیر لگا دیا۔ لندن کے اخبار دی ٹائمز کی چیف فارن کارسپانڈنٹ کرسٹینا لیمب نے اتوار کو شائع ہونے والے ایک مضمون میں لکھا کہ کچھ غیرملکی صحافیوں کو پاکستان کےویزے دیئے گئے ہیں لیکن پاکستان پر رپورٹنگ کے 31برسوں میں پہلی مرتبہ انہیں ویزا نہیں دیا گیا جس کا سبب پاکستانی حکام نے تکنیکی بتایا ہے۔ مضمون میں کرسٹینا نے پاک فوج پر عمران خان کو جتوانے کی کوششوں کے الزامات لگائے ہیں۔ کرسٹینا نے کہاکہ ٹی وی چینلز کو نواز شریف کے حق میں کوئی بھی رپورٹ نشر کرنے سے روکا جا رہا ہے۔