تحریک انصاف یوسی چیئرمینز سے علاقہ مکین نالاں

کراچی(اسٹاف رپورٹر) کیماڑی کے مکین تحریک انصاف کے یوسی چیئرمینز سے شدید نالاں ہیں، ترقیاتی کام نہ کروانے کا معاملہ ووٹ خراب کرنے کا ذریعہ بنےگا۔ پی ایس 113میں واقع یوسیز 44،45اور 46میں بالترتیب شجاعت ایڈووکیٹ، افسرخان خٹک اور شاہ نواز چئیرمین ہیں اورتینوں کا تعلق تحریک انصاف سے ہے۔بلدیاتی انتخابات سے قبل یوسی 44کے قریباً 30ہزار سے زائد مکینوں سے وعدی کیا گیا تھا کہ تارا چند روڈ سمیت دیگر سڑکوں کی تعمیر و مرمت کرائی جائے گی تاہم ایسا نہیں ہوا۔ یوسی 46گلشن سکندرآباد اور 45 کے مکین بھی مختلف مسائل سے دوچار ہیں ،کچرے کے تعفن نے پورے علاقے کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے، مکینوں نے بتایا کہ ہم نے تبدیلی اور علاقے کی بہتری کا سوچ کر تحریک انصاف کے نمائندوں کو منتخب کروایاتھا، آئندہ انتخابات میں اسی کو ووٹ دینگے جو علاقے کی ترقی کے لئے کام کرے گا۔

Comments (0)
Add Comment