کراچی (بزنس رپورٹر) ڈپٹی کمشنر ملیر / ایڈمنسٹریٹر بلدیہ ملیر عابد علی نے ڈی آر او و سیشن جج مشتاق لغاری، آر او شکیل شیخ کے ہمراہ گورنمنٹ بوائز اینڈ گرلز سیکنڈری اسکول مانسہرہ کالونی میں قائم پولنگ اسٹیشن کا دورہ کیا۔ دورے کے دوران پولنگ اسٹیشن میں سیکورٹی، لائٹ، فرنیچر اور صفائی ستھرائی کے انتظامات کا جائزہ لیا ہے۔