اٹھائیس لاکھ چھین جانے پر متا ثر ین کا احتجا ج

کراچی (اسٹاف رپورٹر) عبداللہ کالج کے پاس نامعلوم موٹر سائیکل سوار مسلح ملزمان شہری سے 28لاکھ روپے چھین کر فرار ہوگئے۔ شہری کے اہلخانہ و علاقہ مکینوں نے پولیس کیخلاف احتجاج کرتے ہوئے سڑک بند کردی، جس سے بدترین ٹریفک جام ہوگیا۔ پولیس نے مظاہرین کو منتشر کر کے سڑک کھول دی۔ پولیس کے مطابق شارع نورجہاں کے علاقے عبداللہ کالج کے قریب عوام کی بڑی تعداد نے پولیس کیخلاف احتجاج کرتے ہوئے سڑ ک رکاوٹیں لگا کر بند کر دی، جس کے باعث مذکورہ سڑک پر گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔ مظاہرین کا کہنا ہے کہ تھا کہ پولیس صرف اسنیپ چیکنگ کے دوران پیدا گیری کرتی ہے ،جبکہ ملزمان بآسانی لوٹ مار کر کے فرار ہو جاتے ہیں۔ ایس ایچ او سلیم مروت نے ‘‘امت’’ کو بتایا کہ لٹنے والے کے اہلخانہ اور علاقہ مکینوں نے احتجاج کیا، پولیس کو متاثرہ شخص سے متعلق کوئی معلومات نہیں ملی ہے ،کیونکہ انہوں نے پولیس سے رابطہ نہیں کیا ہے۔

Comments (0)
Add Comment