ریحام نے عمران کو نئ دھمکی دے دی

لندن(امت نیوز)۲۲ریحام خان نے تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی مبینہ زیادتی کا نشانہ بننے والے نوجوان لڑکی کو عدالت لے جانے کی نئی دھمکی دیدی ہے ۔ریحام کا کہنا ہے کہ عمران کا وزیراعظم بننا پاکستان کیلئے تباہ کن ہوگا۔ان خیالات کا اظہار ریحام نے سوشل میڈیا پر جاری آڈیو بیان اور ایک برطانوی اخبار کو دیے گئے انٹرویومیں کیا ۔ سوشل میڈیا پر ایک آڈیو پیغام میں ریحام کا کہنا ہے کہ عمران نے بہلا کر ایک بچی سے زیادتی کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ متاثرہ لڑکی عمر ان کے خلاف عدالت جانے کو تیار ہے ۔اس متاثرہ لڑکی سے ڈھائی گھنٹے تک میری فون پر بات ہوئی ہے۔لڑکی کا کہنا ہے کہ اس نے مجھے پہلے جو بات بتائی تھی ،وہ اپنی والدہ کوبھی نہیں بتا سکتی۔ میری کتاب میں اس حوالے سے وہی الفاظ لکھے گئےجو عمران خان نے اس سے بات چیت میں استعمال کئے تھے ۔ریحام نے کہا کہ عمران خان لڑکی کے والد کے برابر ہیں۔ لڑکی کو عمران سے اس حرکت کی توقع نہ تھی ۔دریں اثنا اپنی کتاب منظر عام آنے کے بعد برطانوی صحافی کرسٹینا لیمب کو دیے گئے ایک انٹرویو میں ریحام نے عمران خان کو منافق قراردیتے ہوئے کہا کہ وہ خود کو خدا سمجھتے ہیں اوراقتدارمیں آنے کیلئے کچھ بھی کرسکتے ہیں۔عمران وزیراعظم بنے تو یہ پاکستان کیلئے تباہ کن ہوگا تاہم وہ اس حوالے سے بہت خوش فہمی کا شکار ہیں ۔عمران خان کی ذاتی زندگی سے متعلق ایک سوال پر ریحام خان کا کہنا تھا کہ وہ اس حد تک بگڑے ہوئے ہیں کہ اے ٹی ایم مشین یا مائیکرو ویو بھی استعمال نہیں کرسکتے ۔عمران سے پہلی ملاقات اس وقت ہوئی ،جب ان انٹرویو کرنے ان کے گھر گئی ۔اسی موقع پر عمران خان نے شادی کی پیشکش کی تو میرا خیال تھا کہ وہ ہوش میں نہیں۔ پھرخیال آیا کہ وہ بہت سنجیدہ ہیں اور شادی کے بارے میں اپنی پیش کش پر مصرتھے۔عمران کی جانب سے شادی کی پیشکش پر مجھے اتنی زیادہ خوشی نہیں ہوئی تھی ،کیونکہ سمجھتی ہوں کہ ہم سب اپنی زندگی میں ہلکا پھلکا رومانس چاہتے ہیں۔

Comments (0)
Add Comment