اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان کی نااہلی کیخلاف سابق چیف جسٹس افتخار چوہدری کی جانب سے دائر درخواست پر تحریک انصاف کے سربراہ اور الیکشن کمیشن سے جواب طلب کر لیا گیا۔ درخواست کی سماعت اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس شوکت عزیز صدیقی اور جسٹس عامر فاروق کی جانب سے کی گئی۔ جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے درخواست گزار کے وکیل کا موقف سننے کے بعد عمران خان اور الیکشن کمیشن کو جواب داخل کروانےکاحکم دیا ہے۔ جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے وضاحت کیلئے عمران خان اور الیکشن کمیشن کے نمائندے کو عدالت حاضر ہونے کا حکم دیا ہے۔ افتخار چوہدری کی جماعت کی جانب سے دائر درخواست میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کو آئین کے آرٹیکل 62 اور 63 کے تحت نااہل قرار دیا جائے۔