اپنی جگہ دوسرے شخص کوبھیجنے والاپریذائیڈنگ افسر گر فتار

کراچی(اسٹاف رپورٹر) ڈی ایم سی کے پریذائیڈنگ افسر وحیداللہ کو اپنی جگہ کسی اور شخص کو انتخابی ڈیوٹی پر بھیجنے کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا ہے۔ کراچی میں انتخابات سے قبل ہی دھاندلی کا انکشاف ہوا ہے ۔ ڈی ایم سی کے 16گریڈ کے پریزایئڈنگ افسر وحید اللہ کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ وحیداللہ کو پی ایس 93کے پولنگ اسٹیشن کے لیے پریذائیڈنگ افسر مقرر کیا گیا تھا لیکن اس نے انتخابی ڈیوٹی کے لیے اپنی جگہ زبیر نامی شخص کو بھیج دیا، اور جب زبیر نامی شخص انتخابی ڈیوٹی کے لیے آراو کے روبرو پیش ہوا تو ڈی ایم سی کے ریٹائرڈ افسر نور محمد نے راز فاش کردیا اور کہا کہ میں وحید اللہ کو پہچانتا ہوں یہ وہ شخص نہیں۔ نور محمد کے راز فاش کرتے ہی ملزم زبیرموقع سے فرار ہوگیا، تاہم حلقہ پی ایس 93کے آر او نے وحیداللہ اور زبیر کی گرفتاری کا حکم دے دیا اور تھانہ سٹی کورٹ پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کرکے عدالتی اہلکار کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا۔

Comments (0)
Add Comment