اسلام آباد(امت نیوز) پاکستان نیٹ بال فیڈریشن نے ایشین خواتین نیٹ بال چیمپئن شپ کی تیاری کیلئے تربیتی کیمپ کیلئے 22 کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کردیا ہے۔ پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کے صدر مدثر آرائیں نے تربیتی کیمپ کیلئے 22 کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کرتے ہوئے بتایاکہ کھلاڑیوں میں قرت العین، انم سلام، کاشیہ آصف، نیاب رضیہ، سمبل زہرہ، یسرا شعیب، شبانہ معین، سکینہ شبیر، حنا رفیق، عاصمہ اکرم، بسمہ افزر، سونیا شاہ، دوہا، شیزین فاطمہ، عرشہ، زمنہ سلطانی، غنیہ، کرن، انشا فضل، آمنہ، حفصہ اور عصمنت شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تربیتی کیمپ کیلئے 22 کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان دو روزہ ٹرائلز کے بعد کیا گیا ہے ان کھلاڑیوں کا انتخاب پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کی سلیکشن کمیٹی نے کیا ہے سلیکشن میں چیئرمین توقیر احمد جبکہ دیگر ممبران میں اعجازالحق، محمد ریاض، محمد راضوان، شازیہ یوسف اور انوار احمد شامل تھے، ٹرائلز میں ملک بھر سے 60 سے زائد خواتین کھلاڑیوں نے حصہ لیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نیٹ فیڈریشن کے چیئرمین کیپٹن (ر) ظفر اقبال اعوان نے یکم اگست سے کھلاڑیوں کیلئے تربیتی کیمپ ایس بی کوچنگ سنٹر کراچی میں لگانے کی منظوری دے دی ہے۔