خیر پور میں 150 جیالوں کیخلاف دھرنے کا مقدمہ

خیر پور (نمائندہ اُمت) خیر پور میں 150 جیالوں کیخلاف دھرنا دیکر قومی شاہراہ بلاک کرنے کا مقدمہ درج کر لیا گیا۔ جن میں امیدوار بھی شامل ہیں۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز پیر گوٹھ میں پیپلزپارٹی کی ریلی پر حملہ کرنے کے خلاف پیپلزپارٹی کے این اے 208کے اُمیدوار سید جاوید علی شاہ اور پی ایس 32کے اُمیدوار نواب خان وسان نے قومی شاہراہ پردھرنا دیا تھا جس کے خلاف سرکارکی فریاد پر سی سیکشن تھانے میں پیپلزپارٹی کے این اے 208کے اُمیدوار سید جاوید علی شاہ اور پی ایس 32کے اُمیدوار نواب خان وسان سمیت 150کارکنوں کے پر مقدمہ درج کرلیا گیا ہے آخری اطلاعات تک کوئی گرفتاری عمل مٰں نا آ سکی ہے ادھر جی ڈی اے کے این اے 208کے اُمیدوار سید غوث علی شاہ نے اپنے ہاؤس پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے ضلعی انتظامیہ پر جانب داری کا الزام لگاتے ہوئے کہا ہے کہ پیر گوٹھ واقعہ کے بعد مشتعل افراد نے خیرپور میں واقعہ میرے گھر پر حملہ کیا جہاں پیپلزپارٹی کا ایک کارکن فرار ہوتے ہوئے اپنی کی گاڑی کی ٹکر سے جاں بحق ہوا مگر ایس ایس پی خیرپور فداحسین مستوئی نے جائے وقوعہ کا دورہ تک نہیں کیا گھر پر حملہ اور نوجوان کی ہلاکت کی سی سی ٹی وی فوٹیج ضلعی انتظامیہ کے پاس موجود ہے مگر گھر پر حملے کا مقدمہ درج نہیں کیا اور نا ہی تحقیقات کی گئی انہوں نے نگران حکومت سے نوٹس لینے اور گھر پر حملہ میں ملوث ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا مطالبہ کیاہے

Comments (0)
Add Comment