کراچی (پ ر) ہزارہ قومی اتحاد کے مرکزی چیف آرگنائزر منیر عباسی ایڈووکیٹ ، وائس چیئرمین فدا تنولی، ڈاکٹر افضل اعوان، آصف ذوالفقار عباسی، شوکت تنولی اور خالد اعوان نے کہا ہے کہ الیکشن میں قوم باکردار، دیانتدار اور موروثی سیاست سے پاک افراد کو منتخب کرے۔ منیر عباسی ایڈووکیٹ نے کہا کہ ملک کو اس وقت چہرے نہیں نظام کو بدلنے کی ضرورت ہے۔