ایم ڈی اے ٹیم پر حملہ کرنے والے 18ملزمان کیخلاف مقدمہ درج

کراچی (اسٹاف رپورٹر)سرجانی ٹاؤن میں ڈائریکٹر ایم ڈی اے پر حملے اورگاڑیوں پر پتھراو کرنے والےقبضہ مافیا کے گرفتار 4کارندوں کے خلاف انسداد دہشت گردی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ،تفصیلات کے مطابق پیر کو نادرن بائی پاس کے قریب سرکاری زمین واگذار کرانے والی ایم ڈی اے ٹیم پر قبضہ مافیا نے حملہ کردیا تھا اور ڈائریکٹر اختر میو کی گاڑی کے شیشے توڑدیئے تھے۔تاہم پولیس نے کارروائی کر کے 4مکزمان کو گرفتارکر لیا تھا پولیس نےملزمان کیخلاف انسداد دہشت گردی ،ہنگامہ آرائی ،بلوہ ،توڑ پھوڑ سمیت دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا ہے ،مقدمے میں 14ملزمان کو مفرور قرار دیا گیا ہے ۔

Comments (0)
Add Comment