راولپنڈی (نمائندہ امت) ایفی ڈرین کوٹہ کیس میں حنیف عباسی کی اپیل تیارہوگئی، سابق رکن قومی اسمبلی سے اڈیالہ جیل میں ایڈووکیٹ طالب حسین، ایڈووکیٹ فیض احمد چیمہ اور ایڈووکیٹ طیب حسین کی ملاقات ہوئی ،اس دوران سزا کے خلاف ہائی کورٹ جانے کا فیصلہ کیاگیا ۔ وکلاء نے اپیل کی درخواست پر حنیف عباسی کے دستحط لے لیے۔