اسلام آباد ( آن لائن ) اقوام متحدہ نے میانمار کی حکومت پر زور دیا ہے کہ میانمار میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے الزامات کی شفاف اور آزادانہ تحقیقات کے انتظامات کرے اور مظالم کا شکار ہونے والے مسلمانوں کیلئے وطن واپسی کے مناسب انتظامات کرے۔ گزشتہ روز میڈیا بریفنگ کے دوران اقوام متحدہ سیکیورٹی کونسل کے نمائندوں نے میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے میانمارحکومت پر زور دیا ہے کہ ملک کے اندر روہنگیا مسلمانوں کیلئے واپسی کے لیے مناسب انتظامات کرے ۔ بدھ مت ریاست میانمار ، روہنگیا میں سال 2012-15ء کے رہنے والے مسلمانوں کو سرکاری اور سماجی طور پر امتیازی سلوک کاسامناکرنا پڑ ا جس کی وجہ سے تقریبا دولاکھ سے زائد مسلمانوں کو ہمسایہ ممالک میں پناہ لینا پڑی ۔ جس کے بعد اقوام متحدہ سمیت پوری دنیا میں انسانی حقوق کی تنظیموں نے ردعمل کااظہار کیا۔