کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے عمان کے دورے کے دوران عمانی ہم منصب ریئر ایڈمرل عبداللہ بن خامس الرئیسی اورسلطان قابوس نیول ا کیڈمی کے کمانڈنٹ سے علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں کیں۔رائل نیوی ہیڈ کوارٹر آمد پرعمانی ہم منصب نےنیول چیف ظفر محمود عباسی کا استقبال کیا۔ رائل نیوی کے چا ق و چوبند دستے نےسلامی پیش کی۔اس موقع پر نیول چیف نےر یئر ایڈمرل عبداللہ بن خامس الرئیسی سے ملاقات کی۔ باہمی دلچسپی کے پیشہ ورانہ اُمورسمیت دو طرفہ بحری اشتراک پر تبادلہ خیال کیا ۔بعد ازاں ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے سید بن سلطان نیول بیس،سلطان قابوس نیو ل اکیڈمی، رائل نیوی کے جہاز اور فلیٹ کا دورہ کیا۔