شہر میں حساس پولنگ اسٹیشن کی تعداد دگنی کر دی گئی

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) کراچی میں سال 2013 کی ایک ماہ کی انتخابی مہم اور پولنگ کے روز 28 بم دھماکوں، فائرنگ اور پرتشدد واقعات میں کئی امیداروں سمیت 224 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے تھے لیکن اس بار مکمل طور پر امن ہونے کے باوجود شہر قائد میں حساس ترین پولنگ اسٹیشنوں کی تعداد دگنی کردی گئی ہے۔ اطلاعات کے مطابق 5 سال قبل ضلع شرقی کے 265 پولنگ اسٹیشنز حساس ترین تھے مگر اب یہ تعداد دگنی سے بھی زیادہ یعنی 698 ہے۔ ضلع وسطی کے سابقہ حساس پولنگ اسٹیشن کی تعداد 240 تھی جو اب 245 ہے۔ ضلع جنوبی کے 220 پولنگ اسٹیشن حساس ترین تھے جنہیں اب 484 کردیا گیا ہے۔ غربی ضلع میں حساس پولنگ اسٹیشنز کی تعداد مئی 2013 کے الیکشن میں 305 تھی جو اب 238 ہے۔گذشتہ الیکشن میں ضلع ملیر کے 197 پولنگ اسٹیشنز حساس ترین تھے جہاں شدید خدشات کے باوجود یہ تعداد نصف کم کرکے 108 کردی گئی ہے۔

Comments (0)
Add Comment