ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر رانا ثناء گرفتار

فیصل آباد ( مانیٹرنگ ڈیسک) ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر رانا ثناء کو گرفتار کر لیا گیا تاہم کچھ دیر بعد رہا کر دیا گیا ۔رانا ثناء اللہ کو مقررہ وقت ختم ہونے کے بعد انتخابی مہم جاری رکھنے پر گرفتار کیا گیا ۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ رات 12بجے الیکشن مہم کا وقت ختم ہونے کے باوجود انتخابی مہم چلانے پر رانا ثناء کو گرفتار کر لیا گیا تاہم تھوڑی دیر بعد رہا کر دیا گیا ۔الیکشن کمیشن کے قواعد و ضوابط کے مطابق تمام انتخابی امیدواروں کو پولنگ سے 2 روز قبل اور 48 گھنٹوں پہلے اپنی انتخابی مہم بند کرنا ہوتی ہے۔تاہم اس موقع پر سابق صوبائی وزیر اور لیگی رہنما رانا ثنا اللہ نے الیکشن کمیشن کی قواعد و ضوابط کیخلاف ورزی کی جس پر انہیں گرفتار کیا گیا۔ علاوہ ازیں الیکشن کمیشن نے پیمرا سے سیاسی پارٹیوں کی رات 12بجے کی ڈیڈلائن کے برخلاف تشہیری پروگرام /نشرِمکرر نشر ہونے پر شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے۔

Comments (0)
Add Comment