لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) تحریک انصاف عمران خان کو این اے 131میں جتوانے کے لیے لیے پیسہ بہانے لگی۔پاکپتن کے نواحی علاقے سے آئی خاتون نے بھانڈا پھوڑ دیا۔ خاتون نے نوجوان صحافی کو بتایا کہ انہوں نے 5000 روپے دے کر کہا کہ ووٹ عمران خان کو دینا ہے۔ تحریک انصاف عمران خان کو این اے 131 سے جتوانے کے لیے بے تاب ہے۔ دور دراز کے علاقوں کے ووٹ این اے 131 میں منتقل کروائے جارہے ہیں۔نجی ٹی وی کے مطابق ایک بزرگ خاتون نے صحافی کو بتایا کہ میرے نواسے نے میرا ووٹ یہاں منتقل کروایا اور اس لئیے کروایا کہ یہاں ووٹ ڈالنے کے ہیسے ملتے ہیں۔انکا بتانا تھا کہ میں پاکپتن سے لاہور آئی اور آر اے بازار کے ایک شادی ہال میں گئی جہاں انہوں نے مجھے 5ہزار دے کر کہا کہ ووٹ عمران خان کو ڈالنا ہے۔ صحافی نے خاتون کے ہاتھوں میں پرچی دیکھی تو وہ آر اے بازار کے پولنگ اسٹیشن کی پرچی تھی ۔آر اے بازار قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 131 کا حصہ ہے جہاں سے مسلم لیگ ن کے خواجہ سعد رفیق اور عمران خان ایک دوسرے کے مقابل ہیں۔