ملکی ۔غیر ملکی میڈیا نمائندوں سمیت 53 ہزار آبزرور الیکشن مانیٹر کرینگے

اسلام آباد( نمائندہ امت) مقامی،قومی اور بین الاقوامی میڈیا نمائندوں سمیت مجموعی طور پر 53 ہزار آبزرور انتخابات کو مانیٹر کرینگے ، یو رپی یونین الیکشن آ بزروریشن مشن کے 100 اور مختلف ممالک کے 400سے زائد مبصرین شامل ہیں ۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے مقامی اور بین الااقوامی آبزروز کے لیے ضا بطہ ا خلاق پہلے ہی جاری کردیا ہے جس کے مطابق پولنگ اسٹیشنز کے وزٹس کے دوران کو ئی بھی آبزرور کسی خاص سیاسی جماعت یا ا میدوار کی جانب اپنا جھکا ئو ظاہر نہیں کر ے گا اور نہ ایسا کو ئی تا ثر دے گا یا دلچسپی ظاہر کرے گا ،آ بزرورزکو پو لنگ سٹیشن میں داخلے کے لیے الیکشن ا تھا رٹیز کو الیکشن کمیشن کی جانب سے جا ری کردی ا جازت نامہ دکھاناہوگا جبکہ پو لنگ سٹیشنز کے وزٹ کے دوران لو گوں کےبنیادی حقو ق ،آزا دی اور رائے کا خیال اور ا حترام کرنا ہو گا ضا بطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر آبزرور کو داخلے کی اجازت نہیں دی جا ئے گی اور اس کا پاس منسوخ بھی کیا جا سکتا ہے ۔

Comments (0)
Add Comment