لندن(امت نیوز)برطانوی اخبار انڈیپنڈنٹ نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کو متوقع وزیر اعظم کے طور پر دیکھاجا رہا ہے۔ پنجاب میں عمران خان کو بعض ایسے سیاستدانوں کی حمایت ملی ہے جنھیں وہ الیکٹیبلز قرار دیتے ہیں،لیکن ان کومبینہ طور پر کرپٹ ایبلز کہنا زیادہ موزوں ہو گاجنھوں نے اپنی وفاداریاں تبدیل کیں۔اخبار نے دعویٰ کیا کہ تحریک انصاف نے اس برس بھرپورحمایت حاصل کی اورملک خصوصا پنجاب میں اس کی جیت کیلئے راستہ ہموار ہو چکا ہے۔انڈیپنڈنٹ کے مطابق اسوقت ملک کو کرپشن،معیشت اورصحت و تعلیم جیسے چیلنجز کاسامنا ہے۔اگر عمران خان وزیر اعظم بن گئے تو ان کے سامنے سب سے بڑا چیلنج معیشت ہو گا۔ تحریک انصاف بر سر اقتدار آ کرمسائل پر قابو پانے میں ناکام رہی تو پاکستان مزید بحران میں گھر سکتا ہے اور غیر ملکی سرمایہ کار بھارت کا رخ کر سکتے ہیں۔نئی سیاسی پچ عمران خان کے لئے آسان نہ ہو گی اور اگر وہ توقعات کے برعکس چلے تو ان کو ہٹا نا آسان ہوگا۔